کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ۔ بدترین مہنگائی اور معاشی ابتری سے صرف عام آدمی ہی نہیں تاجر اور کاروباری طبقہ بھی بہت پریشان ہے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی قوت خرید کم ہونے سے کاروباری بدحالی عروج پر ہے۔ان کا کہناتھاکہ مہنگائی اعلانات، وعدوں اور دعووں سے کم نہیں ہوگی، مہنگائی میں کمی اور خاتمے کیلئے سچائی، سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ اقدامات کرنا ہونگے۔سعید احمدبیگ نے کہا کہ غریب، ملازم پیشہ طبقہ، محنت کش اور روز کماکر روز کھانے والے پاکستانی شہریوں کے ساتھ کاروباری لوگ بھی مہنگائی کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت نے رعایتی اشیاء فراہم کرنے والے ادارے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیائے خورد و نوش کے نرخ بڑھا کر عوام سے سستی اشیاء کی فراہمی بھی چھین لی ہے حکومت مہنگائی سے غریبوں کو زندہ درگور کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے غریب عوام پریشان ہوتا تھا مگر اب تومالدار، تاجر، کاروباری حضرات اور امیر و مراعات یافتہ کہلانے والے لوگ بھی مہنگائی کی کمی کی دہائی دے رہے ہیں۔
بدترین مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے، سعید احمدبیگ
Feb 26, 2023