کورنگی میں تجاوازا ت کے خلاف  آپریشن ،دکانیں مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران کورنگی نمبر 5میں غیر قانونی طور پر زیر تعمیر  دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے علاقے میں مزید کاروائی جاری رہے گی، کورنگی میں دوران کاروائی نامعلوم مسلح افراد کی مداخلت کے باوجود پولیس اور رینجرز کی مدد سے تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا، شہر کے وسیع تر مفاد میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں تجاوزات کے خلاف محکمہ انسداد تجاوزات اور محکمہ اسٹیٹ کے ایم سی کی مشترکہ کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مقصد شہر کو بہتر بنانا شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن