سرائے مغل(نامہ نگار)مرکز اور صوبوں میں ایک ہی دن میں الیکشن کروائے جائیں۔جماعت اسلامی27 فروری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں انتخابی کنونشن منعقد کرے گی۔ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے وفاقی وزراء کی تعداد کم کی جائے۔ جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 134 کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب او ر خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ سپریم کورٹ مرکز اورچاروںصوبوں میں بھی ایک ہی دن انتخابات کروانے کی ہدایت دے تاکہ بے یقینی کی صورتحال ختم ہو سکے۔
ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے وفاقی وزراء کی تعداد کم کی جائے:حاجی رمضان
Feb 26, 2023