کرکٹ میچز کوشہریوں کیلئے اذیت کا باعث نہ بنایا جائے، پاسبان


کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام سڑکوںکی بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے پریشان ہوگئے ہیں۔ کرکٹ میچز کو کراچی کے شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بنادیاگیا ہے۔میچز کے دوران اسٹیڈیم روڈ کے قرب و جوار کے شہریوں کو اپنے گھروں میں تقریبا محصور کر دیا گیاہے ۔ روزانہ ٹریفک جام کی وجہ سے کروڑوں روپے کا فیول ضائع ہوتاہے ۔عوام کھیلوں سے بیزار نہیں ہیں لیکن کرکٹ میچز کے دوران ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر وہ کرکٹ جیسے کھیل سے لطف اندوز نہیں ہوتے۔ اس لئے اب عوام کا مطالبہ ہے کہ سبزی منڈی اورفروٹ منڈی کی طرح کرکٹ اور ایکسپو کے لئے بھی شہر سے باہر جگہ مختص کی جائیں ۔ کرکٹ اسٹیڈیم کو تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے نام پر کراچی کے عوام کا سکون غارت نہ کیا جائے اور مریضوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے۔ کراچی کے شہریوں کا قیمتی وقت ٹریفک جام میں ضائع ہوجاتا ہے۔ راستوں کی بندش اورٹریفک جام لٹیروں اور ڈاکوئوں کو لوٹ مار کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن