عوام جھولیاں اٹھاکر حکومت جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں:کنور عمران


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و امیدوار پی پی 140کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام جھولیاں اٹھااٹھا کر حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں،غریب عوام موجودہ حکمرانوں کی عیائشیوں اور کرپشن کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویداروں کی طرف سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اپنے ایک بیان میں کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جائیں گی لاکھوں پاکستان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کریں گے حکمرانوں کی جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی مگر عمران خان کے ٹائیگرز کا حوصلہ مانند نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں شاید ہی ایسا کوئی طبقہ ہوگا ۔جسے اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑا ہوجس حکومت کی ترجیحات میں عوام شامل ہی نہ ہوں ان کا اصلاحات کا ایجنڈہ کبھی عوام دوست نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر دی نیشن