شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ سے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما شہزاد احمد ہنجرانے پارٹی رہنماؤں رانا عبدالسمیع اور پیر سکندر شاہ کے ہمراہ ملاقات کی ہے اور ان سے تنظیمی و سیاسی امور سمیت عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ملاقات میں اعجاز احمد شاہ نے انہیں ہدایت کی کہ پارٹی کی جاری جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کیلئے تیار رہیں عمران خان کی کال ملتے ہی ہم گرفتاریاں پیش کرکے پارٹی چیئرمین عمران خان سے کیا گیا عہد پورا کریں گے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد احمد ہنجرا نے کہا کہ جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے ہم ہر ممکن جدوجہد کریں گے قوم عمران خان کے ہوتے ہوئے مایوس نہ ہو ان شاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔