کے الیکٹرک میں ریفرینڈم  کرائے جائیں، اسلم سموں

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کسوٹی کے ا لیکٹرک  یونین ، کے ای ایس سی ڈیموکریٹک مزدور یونین کے وفد نے کے الیکٹرک پیپلز ورکر یونین کے چیئرمین احسن زیدی کی قیادت میں لیاری موسٰی لائن پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن  میں اسلم سموںسے ملاقات کی۔ ملاقات میں مزدور رہنمائوں مہنگائی اورکے الیکٹرک  ورکرز کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اور مزدوروں کے مفاد میں دیگر یونینز سے بھی رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شرکاء نے صدر پیپلز لیبر بیورو اسلم سموں اور چئیرمین پیپلز ورکر یونین احسن زیدی سے ایپل کی ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتی سطح پر مثبت سوچ کے ساتھ کردار ادا کیا جا ئے۔ کے الیکٹرک میں فلفور ریفرینڈم کے انعقاد کے لئے کوشش کی جائے اور جب تک ریفرینڈم میں تاخیر ہے تو آئین اور قانون کے مطابق لیبر قانون ( شق) میں گنجائش موجود ہے کہ ایڈہاک ڈیمانڈ منظور کروانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں۔ تمام مزدور اپنے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں۔

ای پیپر دی نیشن