پی ٹی آئی آج لیاقت آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی،عمران اسماعیل 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف اتوار کو لیاقت آباد دس نمبر پر احتجاج کیا جائے گا احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے لالوکھیت 10 نمبر احتجاجی کئمپ لگایا گیا، کیمپ پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر آفتاب صدیقی، سابق ایم این اے اسلم خان، محمود مولوی، فہیم، خان ایم پی اے ڈاکٹر سعید آفریدی سمیت  و دیگر اراکین و رہنما پہنبچے اور احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنمائوں نے لالوکھیت کے مختلف علاقوں میں مہنگائی کے خلاف عوام میں پفلیٹ بھی تقسیم کئے، میڈیا سے عمران اسماعیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا  کل یہاں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کر دی ہے آٹا 80 سے 160 روپے کلو کر دیا ہے ، پیٹرول 160 سے 272 روپے لیٹر کر دیا ہے ہر چیرز مہنگی ہوچکی ہے لیکن ان کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں بلاول زرداری عوام کے پیسوں پر پچاس بیرونی ممالک کے دورے کر چکے ہیں وزیراعظم جھوٹ بولتے ہیں کہ بلاول بھٹو اپنی جیب سے خرچ کرتے ہیں بلاول پاکستان کے جہاز لیکر پوری دنیا میں پھرتے ہیں، عمران اسماعیل نے کہا وزیر اعظم نے کہا تھا اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا اب وقت آگیا ہے وزیراعظم اپنے کپڑے بیچ دیں، یہ لوگ مہنگائی کم کرنے کے بجائے ہمارے لوگوں کو پکڑ پکڑ کپڑے اتار رہے ہیں ہماری جیل بھرو تحریک کراچی میں داخل ہونے والی ہے پیر کو ہماری اعلی قیادت فیصلہ کرے گی ہم ایک ساتھ ملکر گرفتاری دیں گے  پہلے میں جیل جائوں گا پھر ہمارے ورکر جیل جائیں گے ہم اپنی قربانی اس لئے دے رہی ہیں تاکہ ملک کی معیشیت مظبوط ہو عمران خان کا نیا پاکستان سب کو چاہیے اس کے لئے ہر قربانی دیں گے۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا چوروں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دکھیل دیا گیا ہے کل یہاں مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا ہے لیاقت آباد سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقوں میں ہینڈ بل تقسیم کر رہے ہیں ہماری حکومت میں آٹا 60 روپے کلو تھا 160 روپے کا ہوگیا ہے 300 روپے کلو والی مرغی 800 روپے کلو ہوگئی ہے ہر چیز مہنگی کر دی گئی یہ لوگ قوم کو بوکھا مارنا چاہتے ہیں عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں پوری قوم اس مہنگائی کے خلاف باہر نکلے پی ڈی ایم حکومت ایک کینسر ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے حلیم عادل شیخ نے کہا ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں جیل بھرو تحریک میں یہاں لڑائیاں ہورہی ہیں ہر کوئی کہہ رہا ہے پہلی گرفتاری میری ہو ہم ورکروں سے پہلے جیل میں جائیں گے جیل کیا ملک کے خاطر ہم اپنی جانیں دیکر پاکستان کو بچائیں گے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا پاکستان کا ہر شہری دشمن مہنگائی کا پسا ہوا ہے کل بڑا احتجاج رکھا گیا ہے عوام شرکت کرے ہر شہری مہنگائی سے بیزار ہے عوام اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلے مپہنگائی پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے عوام کو باہر نکلنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن