بینکوں سے 96لاکھ  روپے کے چیک ڈس آنر


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) اسلام آباد میں شہریوں کو دئے گئے 96لاکھ روپے کے چیک بینکوں سے ڈس آنر ہوگئے تھانہ بھار کہو پولیس نے راجہ شرافت کی درخواست پر شہزاد اور اسکی بہن نیلم کے خلاف اڑھائی لاکھ روپے، شہریار کی درخواست پر ولید عباسی کے خلاف 27لاکھ روپے، مارگلہ پولیس نے نعمان کی درخواست پر حفیظ کے خلاف چھ لاکھ روپے، ترنول پولیس نے ولائت کی درخواست پر اکرام شوکت کے خلاف چھ لاکھ روپے، آئی ایریا پولیس نے انیق کی درخواست پر سعد کے خلاف 35لاکھ روپے ڈس آنر ہوگئے کرپاپولیس کو قدیر نے بتایا کہ مجھے عامرنے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جوڈس آنر ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن