حکومتی سطح پر کفایت شعاری کومستقل قومی رویہ بنانے کی ضرورت ، فرح ناز


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرفرح ناز اکبر نے مسلم لیگ(ن)کی سربراہی میں اتحادی حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی سطح پر سادگی اور کفایت شعاری کو اپنانے کافیصلہ خوش اقدام ہے ، اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہااس روایت کو ایک مستقل قومی رویہ بنانے کی ضرورت ہے،ملک کو موجودہ معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے درست فیصلہ ہے جس سے حکومت پر عوام کا اعتماد بڑھے گا،وفاقی وزرائ، وزیر مملکت،معاونین و مشیروں نے تنخواہیں، مراعات نہ لینے کے فیصلے سے عوام کو یہ پیغام جائے گاکہ معاشی مشکلات کا بوجھ صرف ان پر ہی نہیں ڈالاجارہا ہر سطح پر اس بوجھ کو بانٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت ملک کو اس وقت مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب لا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن