اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ (ن) ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدرجمشید اخترشیخ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کی تر قی وعوام کی خوشحالی کی ضامن جماعت ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی سچائی ایک دن قوم کے سامنے ضرور آئے گی،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اپنی تباہی کے ذمہ دار خود ہیں،جنہوں نے پہلے اپنے قومی اسمبلی سے مستعفی ہوکر اپنے پاں پر کلہاڑی ماری،اس کے بعد صوبائی اسمبلی توڑ کر سیاسی خودکشی کی اور اب جیل بھروتحریک کے نام پر جوڈرامہ تحریک انصاف کے رہنما رچانے جا رہے ہیں اس کا نتیجہ بھی پھر وہی ہوگا جو پہلے اقدامات کا ہواتھا، عمران نیازی انارکی کو ہوادے کر جن مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ،ان میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گامسلم لیگی رہنماجمشیداخترشیخ نے مزید کہاکہ عمران نیازی نے کبھی بھی ملکی بہتری کیلئے کردارادانہیں کیا وہ اپنی حکومت کی کارکردگی نہیں بتا سکتے،مسلم لیگ(ن) اور اس کی اتحادی جماعتیں ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں دن رات کام کررہی ہیں۔