شاپنگ مالز، تجارتی مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف سپیشل سکواڈ تشکیل 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروںکے خلاف کارروائیوں کے دوران شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہرائوں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈائون کیلئے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے ہیں جنہوں نے بلاتفریق کارروائیاںکرتے ہوئے 2403چالان ٹکٹس جاری کئے اورگاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا،چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن