اسلام آباد ( وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پی پی 14 چوہدری رضا محمد نے بلوچستان بارکھان واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس طرح کی کئی نجی جیلیں ہیں جو سامنے لا کر فوری بند کرنی چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین پی پی 14 کے زیر اہتمام ڈھوک سیداں راولپنڈی میں اہتمام ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا بلوچستان کی عوام سرداروں جاگیرداروں اور وڈیروں کے آگے بے بس ہیں ، بارکھان میں پیش آنے والے واقعے اور نجی جیل بنانے والے کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ، عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی زمینداری ہوتی ہے ، جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ناظمہ ضلع آنسہ اشفاق نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ، مظاہرے میں شریک خواتین نے پوسٹر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان واقعے کے خلاف نعرے درج تھے۔
بارکھان میں نجی جیل بنانے والے کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے، رضا محمد
Feb 26, 2023