یو ایس ایکسچینج ٹریننگ ،پاکستانی یونیورسٹیوں کے 40 تعلیمی ماہرین2 بین الاقوامی مطالعاتی دورہ کریں گے  

اسلام آباد(وقائع نگار ) یوٹاہ یونیورسٹی کی جانب سے USAID کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور ملک بھر سے منتخب پاکستانی یونیورسٹیوں کے 40 لوگوں کے لیے 2 بین الاقوامی مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیا ہے۔ یونیورسٹی آف الاباما میں ٹیچنگ فیلوز انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بین الاقوامی مطالعاتی دورے کا مقصد علم، ہنر اور قابلیت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ موثر اساتذہ بن سکیں، آن لائن ہدایات فراہم کریں، اور طلبہ کی مہارتوں کو جِلا بخش سکیں۔ یو ایس ایکسچینج ٹریننگ کے حوالے سے معاونت معروف اعلیٰ تعلیمی ماہرین ڈاکٹر کلیئر میجر، ڈاکٹر سٹیو بورین، ڈاکٹر لیزا پاولوسکی، اور ڈاکٹر کری ہولی فراہم کر رہے ہیں۔ اس 2 ہفتے کے امریکی دورے میں شرکت کرنے والی پاکستانی فیکلٹی نے آن لائن تدریسی کورس کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون پر مبنی ورکشاپس مکمل کیں۔

ای پیپر دی نیشن