سانحہ بارکھان کیخلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا احتجاجی مظاہرہ 

 اسلام آباد(خبرنگار)بارکھان بلوچستان میں خاتون اور بچوں کو نجی جیل میں قید کئے جانے اور تین افراد کے قتل کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میںڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین پاکستان سکینہ شاہد نائب ناظمہ صوبہ نصرت بھٹی سابق رکن قومی اسمبلی بلقیس سیف ،عائشہ سید،نزہت بھٹی رخسانہ غضنفر اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہیدکے علاوہ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے بھی شرکت کی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈ اور بینر ہاتھوں میں اٹھا رکھے ہیںمظاہرین کی جانب سے واقعے کے زمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا مظاہرین کی جانب سے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوااور دیگر مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سانحہ بارکھان کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کیا،مقررین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بارکھان کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے مجرموں کو حدود آرڈیننس کے تحت سرعام سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن