اسلام آباد کسٹم انفورسمنٹ نے سمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

Feb 26, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار )اسلام آباد کسٹم کلیکٹر شیخ ثاقب کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کسٹم انفورسمنٹ نے سمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا فروری 2023 کے ایک ماہ کے دوران اسلام آباد کسٹم انفورسمنٹ نے نان کسٹمز پیڈ ویلڈنگ راڈز ،  چائے کی پتی جنریٹرز ، غیر ملکی کپڑا ، نان کسٹمز پیڈ  امریکی سگریٹس ، غیر ملکی ٹائرز ، پلاسٹک دانہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر بیشمار سمگل آئٹم ضبط کر کے مقدمات درج کر لیے ذرائع کے مطابق صرف فروری کے مہینے میں کسٹم انفورسمنٹ اسلام آباد نے 500 ملین ( 50 کروڑ ) سے زائد مالیت کا نان کسٹم مال ضبط کر کے ملکی خزانے کو ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں نقصان  پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنایا معلوماتی ذرائع کے مطابق  کلیکٹر کسٹمز اسلام آباد شیخ ثاقب کی قیادت میں اسپیشل ٹیمز بھی تشکیل دی جا چکی ہیں جو کہ انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں سمگلنگ کے خلاف بروقت اور اچانک کاروائی کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔

مزیدخبریں