اسلام آباد، کار ، 4موٹر سائیکل ، 17 لاکھ کے مشینری کے پارٹس چوری 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ سنگجانی کو محمد وجاہت علی نے بتایا کہ سرائے خربوزہ میں دو مسلح لڑکے مجھ سے موٹر سائیکل  ، 16 سو روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نون کو مدثرنے بتایا کہ میرے سٹور سے 17 لاکھ روپے مالیتی مشینری کے پارٹس چوری کرلئے گئے تھانہ ترنول کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے شفیق سے موبائل چھین لیاتھانہ کھنہ ذیشان نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے میراسے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ کورال کے علاقے میں سیف اللہ کی مہران کار  اور 4موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن