راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی پی او سید خالد محمودہمدانی، ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ،ایس پی راول فیصل سلیم رات گئے تک کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کرتے رہے، کریک ڈاؤن کے دوران 357پتنگ باز گرفتار، ہزاروں پتنگیں،ڈوریں، ساؤنڈسسٹم برآمد،ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے27ملزمان گرفتار کیے گئے،ملزمان سے 02کلاشنکوف، 20 پستول،07رائفل اور گولیاں برآمدہوئیں،سی پی اوسید خالد محمودہمدانی کاکہناتھاکہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی وجہ سے معصوم جانوں کے ضیاع اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف زیروٹالیرنس پر مکمل عملدرآمدیقینی بنایاجائے گا، کریک ڈاؤن کے سلسلہ میں مسلسل آپریشنز جاری رہیں گے۔