راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری انعام ظفر نے کہا ہے کہ میں کارکنوں کو متحد کرکے جلد جرگہ منعقد کروں گا جس میں چوہدری تنویر خان اور شاہد خاقان عباسی کو کارکنوں کی جانب سے شرکت کی دعوت دی جائے گی کہ وہ راولپنڈی میں باہمی ناراضگیاں ختم کرائیںہم نے پارٹی کو جوڑنا ہے اور ناراضگیاں ختم کرنی ہیں راولپنڈی میرے قائد میاں نواز شریف کا سیاسی قلعہ ہے آئندہ انتخابات میں اپنے تمام کارکنان کو متحد کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو شکست دیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوسی 31 اور 32 کے مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عہدیداروں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انعام ظفر نے کہا اب راولپنڈی میں میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ عوام کیلئے کام ہوگا انہوں نے کہا کہ میں اپنی یونین کونسلوں 31 اور 32 کے مسلم لیگ ن کے ورکروں، عہدیداروں اور رہائشیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، بھرپور کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن راولپنڈی کے اندر پوری قوت سے نظر آئے۔
لیگی قیادت راولپنڈی میںباہمی ناراضگیاں ختم کرا ئے، چوہدری انعام ظفر
Feb 26, 2023