سعودی عرب:نیوم کے منصوبے ٹروجینا میں ایک نئے پائیدارسیاحتی مقام کا اعلان

سعودی عرب کےجدید شہر نیوم نے پہاڑی منزل ٹروجینا میں ایک نئے پائیدارسیاحتی مقام کا اعلان کیا ہے۔ٹروجینا خلیج تعاون کونسل میں پہلی بڑی آؤٹ ڈور اسکیئنگ کی منزل بھی ہوگا۔نیوم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ٹروجینا اجتماعی ریٹریٹ بیرونی مہمان نوازی کے تجربے کا نیاتصور دے گی۔مہمانوں کو خلیج عقبہ سے 50 کلومیٹردور واقع خطے کی شاندار اور بے مثال خوب صورتی کو دریافت کرنے کے لیے بے مثال رسائی مہیاکرے گی۔اس ریٹریٹ میں قریباً 60 کھلے فضائی مہمان خانے اور جلسہ گاہوں کے ساتھ ساتھ ڈرامائی پانی کی خصوصیات، رنگا رنگ کیمپ فائر اور متاثرکن پکوانوں کاتجربہ شامل ہوگا۔اجتماعی ٹروجینا سال بھرکی بیرونی سرگرمیوں تک براہ راست رسائی بھی دے گا جس میں اسکیئنگ اور اسنو بورڈنگ،اونچائی کی تربیت، پیرا گلائیڈنگ، ماؤنٹین بائیکنگ، ہائیکنگ اور واٹر اسپورٹس کے ساتھ ساتھ فلم، آرٹ، موسیقی اور کھانوں سمیت ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔اجتماعی ریٹریٹس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او اور بانی پیٹرمیک نے کہا کہ ’’ہم نے لوگوں کے سفر کے انداز کو تبدیل کرنے کے واحد مقصد کے ساتھ کلیکٹو ریٹریٹس کی بنیاد رکھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسافر دنیا کو نئے تجسس کے ساتھ دیکھیں اور ہمارے ارد گرد موجود غیر عمولی قدرتی خوب صورتی کے تحفظ کے لیے زیادہ تعریف کریں‘‘۔انھوں نے کہا کہ ٹروجینا اس مشن کو حاصل کرنے کے لیے حتمی پس منظرمہیا کرتا ہے جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ اس شاندار پہاڑی منظر نامے پر عالمی سامعین کو ایک نیا سیاحتی مقام مہیا کرنے کے علاوہ، ہم یہ ظاہر کرنے کے لیے پرعزم ہیں کہ پرآسائش سفرمیں ماحول کومحفوظ رکھنا اورغیرمعمولی مہمانوں کو تجربات مہیا کرنا دونوں ممکن ہے۔

نیوم پانچ سو ارب ڈالر کے میگا بزنس اور سیاحتی منصوبہ ہے اور یہ سعودی عرب کے معیشت کو متنوع بنانے کے ویژن 2030 کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔اس کے تحت پہاڑی مقام پر واقع ٹروجینا کو شمسی اور ہوا کی توانائی کے امتزاج سے چلایا جائے گا،جبکہ پانی کو ڈی سیلینیشن اور برائن پروسیسنگ کے لیے ٹیکنالوجی تیار کی جائے گی تاکہ کچرے کی باقیات کو صفر تک پہنچایا جا سکے۔ٹروجینا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراورریجن ہیڈ فلپ گلٹ نے کہا کہ’’اپنے آغاز سے ہی اجتماعی ریٹریٹس کو اس کی جدت طراز سوچ اور پائیداری کے لیے پرجوش عزم کی وجہ سے سراہا گیا ہے اوراس نے انھیں ٹروجینا منصوبہ کونیوم کا مثالی شراکت دار بنا دیا ہے۔نیوم کی ترقی میں ٹروجینا اسکیئنگ کی منزل، لگژری جزیرہ سندالہ، زرعی زمین کے لیے ہزاروں ہیکٹر، اور علاقے کے اندردالائن سٹی شامل ہوں گے۔ آکساگون،مستقبل کا ایک صنعتی شہر بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا اوراس میں دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا صنعتی کمپلیکس ہوسکتا ہے۔سندالہ اپنی سال بھر کی لگژری پیش کشوں کے ساتھ موناکو اور ایتھنز جیسے سرفہرست عالمی سیاحتی مقامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے۔ بحیرہ احمر کا ایک اہم گیٹ وے، سندالہ جزیرہ قریباً 2،000 مختلف سمندری انواع کا مسکن ہے۔ان میں سے بہت سے بحیرہ احمر کے لیے مخصوص ہیں اور دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے ہیں۔ٹروجینا خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کےکسی ملک میں پہلی بڑی آؤٹ ڈور اسکیئنگ منزل ہوگی اور 2029 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گی اور یہ ایسا کرنے والا مغربی ایشیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن