مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان آنیوالی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے۔ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرخ گوگی کو کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، ان کا کھیل تماشا زیادہ دیر نہیں چلے گا، ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں، ن لیگ الیکشن کے لیے تیار ہے جب مرضی الیکشن کروا لیں۔انہوں نے کہا عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ کے بیان پر نوٹس لینا چاہئے، عمران خان کبھی کہتے ہیں امریکی سازش ہوئی بعد میں کہتے ہیں نہیں ہوئی، ان کا سکرپٹ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ کو آنکھیں دکھاتے ہیں، ہماری برداشت کی حد ہے، ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
ن لیگ الیکشن کے لیے تیارہے، جب مرضی کروالیں: عطاتارڑ
Feb 26, 2023 | 15:46