لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی. سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں. مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے. حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔