اٹلی کے کلابریا علاقے کے مشرقی ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحلی تفریحی مقام Steccato di Cutro کے ساحل سے تقریباً 27 لاشیں ملی ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ مزید لاشیں پانی میں دیکھی گئیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ایڈنکرونوس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاز پر 100 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ ایک اور اطالوی خبر رساں ایجنسی اے جی آئی نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک بچہ اور کئی جوان شامل ہیں۔ایڈنکرونوس نے بتایا کہ یہ جہاز ایران، پاکستان اور افغانستان سے تارکین وطن کو لا رہا تھا. سمندری موسم کے خراب ہونے پر چٹانوں سے ٹکرا گیا۔