راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ايک سو ترانوے کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار آگے ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری تمام مد مقابل امیدواروں سے آگے ہیں۔دوسرا نمبر ن لیگ کے عمار لغاری کا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے۔راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ايک سو ترانوے کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار آگے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے. تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا. غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری تمام مد مقابل امیدواروں سے آگے ہیں۔دوسرا نمبر ن لیگ کے عمار لغاری کا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ 237 پولنگ اسٹیشن پر 711پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں. مردوں کے لئے 387 جبکہ خواتین کے لیے 324 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں ضمنی الیکشن کے موقعے پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ضمنی الیکشن پر 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی سرانجام دیں جبکہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان بھی پولیس کی مدد کے لیے ان کے ساتھ موجود تھے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 کی نشست تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔