کوہلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم بی ایل اے کے 3 مبینہ ارکان ہلاک

Feb 26, 2024

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہلو کی تحصیل کاہان میں پیش آیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مبینہ طور  پرکالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں