تین بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہیں، شاہد خاقان 

Feb 26, 2024

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  پاکستان کی 3 بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا پوچھتا ہوں کیا الیکشن مہم میں کسی جماعت نے ملک کے مسائل کی بات کی، کوئی پلان دیا؟ عوام چاہتے ہیں  ایسی جماعت ہو جو ان کی تکلیف کی بات کرسکے، ہمارے پلیٹ فارم کا مقصد سیاسی جماعت بنانے کا نہیں تھا۔ اگر آپ فیصلے نہیں کرسکتے، آگے نہیں چل سکتے تو حکومت بھی نہ بنائیں،اگر آگے چلنا ہے تو تفریق ختم کریں، سٹیک ہولڈر ایک پیج پر نظر آئیں۔ نیب کو ختم نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا، نیب کا ادارہ رہے گا تو کوئی افسر کام نہیں کرے گا۔ تحریک انصاف نے بھی کچھ نہیں کیا، 16 ماہ کی حکومت نے بھی کوئی کام نہیں کیا، تمام جماعتیں اس دوران اقتدار میں رہیں لیکن کچھ نہ کرسکیں۔

مزیدخبریں