ری پبلکن پرائمری میں نکی ہیلی کو  ٹرمپ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

 واشنگٹن+میری لینڈ(آئی این پی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پرائمری میں صدارتی حریف نکی ہیلی کو ان ہی کی ریاست میں ہرا دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکی ہلی کو شکست دیکر امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈٹرمپ کا صدارتی امیدوار بننا یقینی ہوگیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی کو ری پبلکن پرائمری میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،پانچ مارچ کو سپرٹیوزڈے مقابلے سے پہلے ہی ٹرمپ نے میدان مار لیا تاہم نکی ہیلی نے دوڑ سے دستبرار ہونے سے گریز کیا۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں عہدے پر ہوتا تو نہ اسرائیل پر حملہ ہوتا اور نہ ہی یوکرین میں جنگ ہوتی،ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ میں امریکی کنزرویٹو یونین کی روایتی کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کیا۔یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اگر بائیڈن دوبارہ انتخابات جیت گئے تو سب کچھ بہت خراب ہو جائے گا،ٹرمپ نے کہا  کہ تارکین وطن کی تعداد 50ملین سے تجاوز کر جائے گی، صحت، سماجی تحفظ اور تعلیم کا نظام تباہ ہو جائے گا، گروہ امریکی سرزمین پر حملہ کر دیں گے اور چین امریکہ پر غلبہ حاصل کر لے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں عہدے پر ہوتا تو نہ اسرائیل پر حملہ ہوتا اور نہ ہی یوکرین میں جنگ ہوتی۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کے عہدہ صدارت میں ایران دیوالیہ ہو گیا تھا اور حماس اور حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا اور اب تہران دوبارہ امیر ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ صدر تھے تو انہوں نے بہت ہی کم وقت میں داعش دہشت گرد تنظیم کو تباہ کر دیا تھا ، ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن جمہوریت کے لیے خطرہ  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن