اسلام آباد (خبر نگار) ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024ء کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیم سپرٹ مشق 2024ء کی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل مشق کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب میں فوجی مبصرین سمیت 20 دوست ممالک نے شرکت کی۔ شریک ممالک میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، امریکہ اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔ آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور عمان کے فوجی مبصرین بھی شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سکیورٹی ماحول کے تحت فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔
بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کا افتتاح، امریکہ سمیت 20 ممالک شریک
Feb 26, 2024