بغداد(این این آئی) عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے کہا ہے کہ وہ سرحدوں کے باہر ایک آپریشن میں داعش کے دو خطرناک ترین لیڈروںکو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ جن دو ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا وہ "عراق میں دہشت گردی کے سب سے گھنائونے جرائم میں ملوث تھے اور انہیں ملک سے باہر گرفتار کر کے عراق لے جایا گیا۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان میں سے ایک جنگجو کی شناخت عصام عبد علی سعیدان ہے کے نام سے کی گئی ہے جس کا عرفی نام "ابو زید" ہے اور وہ 2014 کے بعد فلوجہ میں داعش کی میڈیا سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا کہ وہ سرحدوں کے باہر ایک کارروائی میں داعش کے دو خطرناک ترین رہنماں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا کہ وہ سرحدوں کے باہر ایک کارروائی میں داعش کے دو خطرناک ترین رہنمائوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دوسرا بشیر عبدالعلی سعیدان ہے جس کا عرفی نام "ابو احمد اتصالات" ہے۔ وہ 2014 کے بعد فلوجہ میں "داعش کی تمام دہشت گرد کارروائیوں کا ذمہ دار ہے اور وہ داعش کے مواصلات کو محفوظ اور خفیہ کرنے کا انچارج تھا"۔کئی دن پہلے کانٹر ٹیررازم سروس نے عراق میں داعش کے "مالی انتظامی اہلکار" کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔