روس کیخلاف مغرب کو زیادہ جرات مند ہونا چاہیے،برطانوی وزیرِاعظم

Feb 26, 2024

لندن(این این آئی)برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو روسی اثاثہ جات ضبط کرنے کے بارے میں مزید جرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو انہوں نے 2022 ء میں یوکرائن پر ملک کے مکمل حملے کے بعد منجمد کر دیئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یوکرائن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ دیگر امداد کی بھی مسلسل ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روسی جنگی معیشت کو نقصان پہنچانے میں زیادہ دلیری سے کام لینا چاہیے اور ہمیں سیکڑوں اربوں کے منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے میں زیادہ دلیر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے یوکرائن اور یورو اٹلانٹک سکیورٹی کے لئے جو کچھ کیا ہے، ہمیں کبھی بھی اسے کم نہیں سمجھنا چاہئے۔ میں ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس حمایت کو جاری رکھیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ کریں گے۔

مزیدخبریں