لندن میں نوجوان نے بارش سے بچنے کیلئے اُڑنے والی چھتری بنا لی

لندن (نیٹ نیوز) نوجوان نے بارش سے بچنے کیلئے اڑنے والی چھتری ایجاد کر لی۔ سردیوں کے موسم میں بارش کے دوران آپ کے سر پر چھتری تاننے سے اکثر بازو کے درد کا باعث بن سکتا ہے جس سے چلنے والوں کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس چھتری میں گھریلو گیجٹ سٹور سے خریدا گیا جبکہ چھتری بنانے میں پیلا پیراشوٹ اور 3D پرنٹ شدہ اجزاء بھی شامل ہیں جن کے سرے پر پروپیلر بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس منفرد اختراعی چھتری کا استعمال ریموٹ کنٹرول سے کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سر کے اوپر رہے۔

ای پیپر دی نیشن