قتل کی دھمکیاں:پہلی بار 3 خواتین برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو گارڈز دے دئیے گئے

Feb 26, 2024

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈ فراہم کیے جانے لگے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا کر دیئے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فیصلہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے پیش نظر کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گارڈز کے اخراجات پارلیمنٹ کے فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک نے سیاست میں بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیبر رکن پارلیمنٹ پریت گل نے کہا برطانیہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا معمول بن گیا ہے۔

مزیدخبریں