نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں تقریب کے دوران بجنے والا تیز آواز میں میوزک ایک شخص کی موت کی وجہ بن گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے شہر رورکیلا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران تیز میوزک کی و جہ سے 50 سالہ شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا اور پھر وہ انتقال کر گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب میں میوزک کے لیے ایک ڈی جی کو بلایا گیا تھا، تاہم تیز آواز میں میوزک سن کر وہاں موجود پریمانتھ نامی شخص دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گیا۔