مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی وزارت سیاحت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 357 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو پرمٹ کے حصول سے پہلے رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر سیل کیا ہے۔ وزارت سیاحت کی نگران ٹیموں نے تفتیشی مہم کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پرمٹ کے بغیر کاروبار کرنے والے 357 ہوٹل سیل کر دیئے۔ نگران ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں ساڑھے تین ہزار تفتیشی دورے کیے جس میں ایک ہزار650 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 298 ہوٹلوں کو بغیر پرمٹ رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر سیل کیا ۔
مکہ اور مدینہ میں پرمٹ کے بغیر کاروبار کرنے والے 357ہوٹل سیل
Feb 26, 2024