بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) کرغزستان اور چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ چینی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ گہرائی 11 کلو میٹر تھی، زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ رواں سال 23 جنوری کو بھی کرغزستان اور سنکیانگ میں 7.1 شدت کا زلزہ آیا تھا۔