دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں سینی ٹائزر اور پرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی سے 9 پاکستانی جھلس گئے۔ جن کو خلیفہ بن زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے پر ابوظہبی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام افراد پاکستانی تھے، جن کی شناخت گلداد ولد شاہ نواز ڈھری، نواب ولد شاہ نواز، امام بخش ولد خدا بخش سولنگی، محمد اکرم ولد داؤد خان، شاہد ولد ممتاز، ظہور ولد محمد حیات، سکندر ولد عبدالرحیم، اکبر ولد خمیسہ خان اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔