فیروزوالہ( نامہ نگار) چار اوباش نوجوانوں نے نو عمر طالب علم کو اغوا کرکے زیادتی کر ڈالی ‘جی ٹی روڈ کی آبادی رحمان پارک کا رہنے والا طالب علم حماد مشتاق اکیڈمی جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں رضوان اور عبدالسلام وغیرہ نے اسے زبردستی اغوا کر کے بصرہ کالونی میں خالی مکان پر لے گئے یہاں پر چاروں لڑکوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا بے ہوشی کی حالت میں اسے خالی مکان میں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا شرقپور میں مدد کرنے کا جھانسا دے کر نوجوان وقاص نے جوان سالہ خاتون(ض) کے ساتھ زیادتی کر ڈالی ملزم فرار ہو گیا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم وقاص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔