پشاور (این این آئی)خیبر پی کے میں اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ (ن )کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلی کا امیدوار لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔صوبیہ شاہد نے کہا کہ اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور کام کرے گی۔