فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ مدینہ ٹائون کینال روڈ پر رقم نہ دینے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ فیصل ٹائون کے رہائشی فخر جاوید نے اپنے بڑے بھائی اعظم جاوید سے بیرون ملک جانے کیلئے پیسے مانگے‘ رقم نہ دینے پر معمولی جھگڑا ہو گیا تو اعظم جاوید کار پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ کینال روڈ 204چک کے قریب پہنچا تو چھوٹے بھائی نے چلتی کار پر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے اعظم جاوید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔