لاہور (خصوصی نامہ نگار ) اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے لیے 2.5 بلین (اڑھائی ارب)کی مستقل ڈویلپمنٹ گرانٹ منظور کر لی گئی، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوقاف کو صوبائی بجٹ سے ریگولر سالانہ گرانٹ دی جائے گی۔ آٹھ ماہ کی مسلسل کوشش اور جدو جہد سے، صوبائی کابینہ کے 40ویں اجلاس 12 فروری کو بالآخر محکمے کی اس ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے، اس کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ جس کے منٹس کی کابینہ کے آخری اجلاس 23 فروری کو منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نے اگست2023ء کو اس اہم مسئلہ پر سیکرٹری اوقاف کی سفارش پر ایڈیشل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی تھی، گرانٹ مساجد‘ مزارات کی تزئین و آرائش پر خرچ ہو گی۔