اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی رو سے 21 دن میں اجلاس بلایا جانا چاہئے۔ اگر صدر اجلاس نہیں بلاتا تو اس کا طریقہ کار موجود ہے۔ آئین سے روگردانی نہیں ہو سکتی۔ صدر کو جانے سے پہلے آئین کی پاسداری، اپنے حلف اور عہدے کا پاس کرنا چاہئے۔ شہباز شریف مختصر کابینہ کے ساتھ حکومت شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آئین میں کابینہ کے 33 ارکان تک کی اجازت ہے۔ آئین میں جو اجازت ہے اس سے کابینہ چھوٹی ہو گی۔ مریم نواز کی عوام میں بحیثیت وزیراعلیٰ پذیرائی کیلئے سب سے اہم پرفارمنس ہے۔
صدر اجلاس نہیں بلاتا تو آئین میں طریقہ کار موجود ہے: اعظم نذیر
Feb 26, 2024