لاہو(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پر پوری قوم کو خصوصی عبادت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ یہ وہ برکتوں والی رات ہے۔جس میں پوری دنیا کی مخلوق کے رزق اور نشیب و فراز کا اعمال نامہ تیار ہوتا ہے۔ پوری قوم شب برأت کی رات نوافل کی ادائیگی کرے اور اللہ کی خوب عبادت کرے۔بزرگان دین کا فرمان ہے عبادت اور دعاء انسان کی قسمت بدل دیتی ہے۔ اس رات تبارک و تعالیٰ کے حضور میں ہم سب کے اعمال نامے پیش ہوتے ہیں۔ جب سچے دل سے توبہ اور دعا کی جاتی ہے تو اللہ پاک اسے ضرور پورا کرتے ہیں۔ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اللہ پاک اس کی شہہ رگ سے بھی قریب ہے جب ہمارا پروردگار ہمارے اتنے قریب ہے تو پھر وہ ہماری پکار کیوں نہیں سنے گا اس رات ہمیں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا کرنی چاہئے۔ قبرستان میں جاکر فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کرنا چاہئے۔جس نے اس رات میں اپنے رب کو منا لیا سمجھو اس نے دنیا کو فتح کر لیا۔