لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو مرکز اور صوبوں میں بھی اپنے اقلیتی بھائیوں کو بھر پور نمائندگی دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما راؤ خالد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ہمارے اقلیتی نمائندے نوید انتھونی کا بطور ڈپٹی سپیکر تقرر اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستانی اقلیتوں کو اپنے دیگر ممبران کے برابر اہمیت دیتی ہے۔ خیبر پی کے کے دور دراز علا قے میں ڈاکٹر سویرا پرکاش کو قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑانا بھی اسکی زندہ مثال ہے۔