لاہور(خبرنگار) سابق ممبرپنجاب بارکونسل چودھری عبداللطیف ہنجرا،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیاز کیفی،میاں سعید، سابق صدرشیخوپورہ بارچودھری غلام مرتضیٰ ورک ،چودھری شکیل انورورک ،ڈاکٹرشاہ نواز تارڑ ، شریف سندھو،سابق جوائنٹ سیکرٹری شیخوپورہ بار محمد عالمگیرتارڑاوردیگروکلاء نے لاہورہائیکورٹ بارکے نومنتخب صدراسدمنظوربٹ ،سیکرٹری قادربخش چاہل اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہرکی کہ وہ آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔