لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے جماعت اسلامی ضلع وسطی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں جیتنے والی سیکولر جماعتوں نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ معیشت کابیڑا غرق کر دیا ہے جبکہ پاکستان کا ہر بچہ قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔ملک میں اب سیکو لر لبرل جماعتوں کے زوال کا وقت قریب اس کے بعد دینی جماعتوں کا اقامت دین اور اسلامی نظام کا وقت شروع ہونے والا ہے۔