لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رشید،کامران مجید اور نوجوان جیالے عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ قوم مشکور ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے ایک مرتبہ پھر (پاکستان کھپے) یعنی پاکستان ہم کو چاہئے کا نعرہ لگا کر ایک جماعت کی منفی اور انتشار سے بھری سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔یہ عجیب سیاسی جماعت ہے۔اس کو کے پی کے میں ہونیوالی دھاندلی نظر نہیں آتی لیکن جہاں سے یہ بری طرح سے مسترد کردئیے جائیں تو وہاں سے دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکرمنفی سیاست کا خاتمہ کردیا:ملک رشید،کامران مجید ،عاقب سرور پیا
Feb 26, 2024