آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک ترقی نہیں کر سکتا:مولانا امجدخان

Feb 26, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سود کی نحوست سے پاک کر کے ہی معیشت کو صحیح سمت میں ڈالا جا سکتا ہے۔ سود کی نحوست نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔ پاکستان کی قوم کی بدقسمتی ہے کی ہر حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی بات تو کرتی ہے لیکن اس سے جان چھڑانے کی بات نہیں کرتی۔ یہ بات حقیقت پر مبنی ہے نظام مصطفیؐ  کو نافذ کئے بغیر ملک ترقی کی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظھار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،بزرگ عالم دین مولانا مفتی محمد حسن، مولانا قاری اسلام الدین، قاری حنیف کمبوہ، قاری محمد، شبیر عثمانی، قاری زکریا جمال اور دیگر نے جامعت الحسن جلو پارک میں حفاظ کی دستار بندی و تقسیم اسناد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ختم نبوت ایمان کی اساس ھے ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان حکمران ہوں یا ایک عام شہری کی بنیادی ذمے داری ھے عقیدہ ختم نبوت کے باغیوں کے خلاف پاکستان کے پارلیمنٹ میں دو ٹوک فیصلہ کیا ہوا ہے اور ایسے عناصر کو اسلام کے شعائر بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ھی اجازت دی جا سکتی ھے دینی اداروں نے ہمیشہ اسلام کی اشاعت کا فریضہ سرانجام دیا اور اس کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان اور پاکستان کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا یہ کردار اج تک ہے اور ائندہ بھی جاری رہے گا۔ علماء نے آئین کے بنوانے اور اسلامی دفعات بنوانے میں پارلیمنٹ میں تاریخی کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں