جنرل ہسپتال کی 84 نرسیں سپیشلائزیشن کورسز کیلئے منتخب 

Feb 26, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال کی 84 نرسیں میڈیکل کے مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کے کورسز کیلئے منتخب ہو گئی ہیں۔ اس بارے میں ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شازیہ کوثر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منتخب شدہ 84 نرسز میں سے 20  پوسٹ آر این (بی ایس سی نرسنگ) کریں گی۔ ان نرسز کے کورس کی مدت 2 سال ہے جبکہ ایک سال کے پوسٹ بیسک سپیشلائزڈ ڈپلومہ کیلئے 64 نرسوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر انسٹیٹیوٹس میں نرسوں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ہونیوالے ان کورسز پر ان نرسوں کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔ سپیشلائزڈ کورس کی تکمیل پر یہ نرسیں نہ صرف مریضوں کے علاج معالجے کا معیار مزید بہتر بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں گی بلکہ انہیں دوران ملازمت ترقی کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسوں کا کلیدی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ بالخصوص وبائی امراض پھوٹنے کی صورت میں نرسوں نے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر آ کر انسانی جانیں بچائی ہیں۔

مزیدخبریں