لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد مہتاب ہربنس پورہ لاہور میں مولانا قاری محمدحنیف کمبوہ کی سرپرستی اور نائب امیر مجلس لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی کانفرنس میں مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محبوب الحسن طاہر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدایوب صفدر،جامعہ اشرفیہ کے مفتی محمدزکریا، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ، مولانا محمدزید حنیف کمبوہ، مدرسہ کے ناظم حاجی محمداویس، قاری ظہورالحق، مولانا اسلام الدین عثمانی، مولانا ابوبکرحسانی، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا محمدامجد سعید، مولانا عبدالشکورتوحیدی، قاری بشیراحمد، قاری زبیراسلم سمیت علماء قراء اور مشہور نعت خواں سمیت کثیرتعداد میں عوام نے شرکت کی۔مقررین نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کیلئے مینارہ نور ہے۔ کسی کو گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ علامہ اقبال مرحوم نے کہا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام کے تمام بنیادی ارکان اور اسلامی نظام حیات کی عمارت بھی اسی عقیدے پر قائم ہے۔ دینی جماعتوں اور مذہبی لوگوں اور دینی مدارس کیخلاف بے بنیاد پرپیگنڈا کیا جارہا ہے۔