حکمران جعلی مینڈیٹ پر اپنے ضمیروں کو جھنجھوڑیں:لیاقت بلوچ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہر 5سال بعد پچھلا لاڈلہ زیر نیا لاڈلا آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے۔ نوازشریف، آصف زرداری ایم کیو ایم جعلی مینڈیٹ پراپنے ضمیروں کو جھنجھوڑیں۔ 2024 کے انتخابات دھاندلی ذدہ اورانجینئرڈ جمہوری انتخابی تاریخ میں نئے سیاہ باب کا اضافہ کرگئی ہے ۔ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی سربراہی سے اقتدار کے تخت نشینوں کو معلوم ہے کہ تابعداری سے باہر ہوگئے تو سنی اتحاد کونسل کے ’’معزز‘‘ اراکین بھی ہر ’’خدمت‘‘ کیلئے تیار ہونگے اور نئی صف بندی میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔ 1970کے بعد ہر الیکشن کو رگ کیا گیا۔ عوام کیلئے بجلی گیس کے بل ادا کرنا مشکل ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ صرف جماعت اسلامی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ان خیالات کا ظہار لیاقت بلوچ نے الیکشن 2024 میں PP-169 کے کارکنوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر احمد سلمان بلوچ مستقیم معین بشارت بلوچ چوہدری محمد صدیق، ڈاکٹر اعجاز تنویر رانا احمد عمیر جہانگیر ایثار مفتی عمر عبیدالرحمن شریک تھے۔ دھاندلی سے جیتنے والے ملک و ملت کیلئے رسوائی اور جمہوریت، پارلیمانی نظام پر بوجھ ہی ثابت ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن